کمبوڈیا نے مجھے بیدار کیا، شکر گزار ہوں، انجلینا جولی

کمبوڈیا نے مجھے بیدار کیا، شکر گزار ہوں، انجلینا جولی

  

بگوٹا (اے پی پی) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے کہا ہے کہ کمبوڈیا نے انھیں بیدار کیا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی نئی فلم کا پریمیئر اس ملک میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجلینا جولی نے کمبوڈیا میں کھمیر روج دور میں ہوئے قتل عام کے دوران ایک سچی کہانی پر مبنی اپنی فلم ’’فرسٹ دے کلڈ مائی فادر‘‘ کے پریمیئر سے پہلے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ ان کی تیار کردہ فلم کے ذریعے کمبوڈیا کے لوگوں کو اس دور کے صدمات کے بارے میں زیادہ کھل کر بات کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ جب اس ملک میں آئیں تو انھیں یہاں کے لوگوں سے پیار ہو گیا اور اس کی تاریخ کے بارے میں جانا، اس دوران انہیں اندازہ ہوا کہ وہ حقیقت میں دنیا کے بارے میں کتنا کم جانتی ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ' میرے لیے یہ ملک میری بیداری تھا۔اس ملک کی ہمیشہ سے بہت شکر گزار رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اس کو واپس اتنا کچھ دوں جتنا اس نے مجھے دیا ہے۔

مزید :

کلچر -