جنیفر گارنر کا اداکار بن ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ

جنیفر گارنر کا اداکار بن ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ
 جنیفر گارنر کا اداکار بن ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ

  

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ اداکارہ جنیفر گارنر نے اداکار بن ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔ جنیفر گارنر اور بن ایفلک کے درمیان 2015 میں شدید اختلافات کے بعد علیحدگی ہو گئی تھی تاہم ان گذشتہ دو سال میں بن ایفلک کی حالت سدھرنے کے بجائے مزید خراب ہونے کے باعث جنیفر نے بن سے طلاق کے لئے عدالت جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ان دونوں میں اختلافات اس وقت سامنے آئے جب جنیفر کو پتہ چلا کہ 44 سالہ ایفلک ان کے بچوں کی آیا کے ساتھ معاشقے میں ملوث ہے۔ جنیفر سے علیحدگی کے بعد ایفلک کی فلمیں بھی مسلسل فلاپ ہو رہی ہیں

گذشتہ سال میں ان کی فلم بیٹ مین اور لیو بائے نائٹ بری طرح فلاپ ہوئیں جس سے اداکار کو فلمیں ملنا بند ہو گئی ہیں۔ ایفلک کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ اکثر اوقات شراب پیتے اور جواء کھیلتے دیکھا گیا ہے۔ بن اور جنیفر کی شادی 10 سال برقرار رہی تھی۔

مزید :

کلچر -