معاشرتی برائیوں کی عکاس فلم ’’گینگ‘‘

معاشرتی برائیوں کی عکاس فلم ’’گینگ‘‘

  

حسن عباس زیدی

ڈائریکٹر ارباز خان کی نئی فلم ’’گینگ‘کی شوٹنگ ان دنوں تیزی سے جاری ہے ۔معاشرتی برائیوں کی عکاس پشتو میں بنائی جانے والی فلم ’’گینگ‘‘ کے رائٹرسلیم مرادہیں۔اس میگا پراجیکٹ کے اہم فنکاروں میں ارباز خان،آصف خان ،سنبل خان،ببرک شاہ، ذیشان خان ،حامد خان،صدف ،موسیٰ خان ،اسد رانا،جہانگیر اورشہناز بیگم شامل ہیں۔فلم’’گینگ‘‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف گلوکارہ و اداکارہ سنبل خان نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے ۔ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں اوربھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایاہے ۔ان کاکہناتھاکہ سینئرفنکارایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کوبہتراندازمیں اجاگرکرسکتے ہیں۔فلمسازوں اورہدایتکاروں کوچاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں تاکہ نوجوان نسل بھی پاکستانی فلموں کی جانب راغب ہواورفلم انڈسٹری ترقی کرے سنبل خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوچکی ہے اورتعلیم یافتہ تیکنیک کاراس سے مستفید ہورہے جوکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے ۔میں اس وقت دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں۔ارباز خان ایک محنتی ڈائریکٹر ہیں وہ اس سے قبل کئی شاہکار اور کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سنبل خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اس کے لئے سٹیج ،ٹی وی میں کام کرنے والی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاراؤں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میرا خواب ہے ، گو کہ میں پشتو فلموں میں بہت مصروف ہوں مگر اجتماعی طور پر میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کی خواہشمند ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ فلم کے تمام شعبوں میں نئے لوگوں کو مواقع ملنے چاہیے اور خاص طور پر اداکاری کے میدان میں ٹی وی اور سٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے ۔ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو متعارف کروانے کا رحجان عام ہے جبکہ اس کے مقابلے میں لالی وڈ میں پرانے اداکاروں سے ہی کام چلایا جا رہا ہے ۔جب تک نئے خون کو آگے آنے کا موقع نہیں ملتا انڈسٹری کی بحالی میں اتنی ہی مشکلات پیش آئیں گی ۔فلم’’گینگ‘‘میں وہ سب کچھ ہے جو ہماری عوام دیکھنا چاہتی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -