ہیو گرانٹ سے تعلقات ختم نہیں کئے ، الزبتھ ہرلے

ہیو گرانٹ سے تعلقات ختم نہیں کئے ، الزبتھ ہرلے
 ہیو گرانٹ سے تعلقات ختم نہیں کئے ، الزبتھ ہرلے

  

لاس اینجلس(اے پی پی) برطانوی ماڈل اور اداکارہ الزبتھ ہرلے نے کبھی اداکار ہیو گرانٹ سے تعلقات ختم نہیں کئے ،ان کے مطابق وہ ہر روز ہیو گرانٹ سے سے بات کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الزبتھ ہرلے ،جنہوں نے ہیو گرانٹ کو اپنے بچوں کا نگراں مقرر کیا ہوا ہے نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی ہیوگرانٹ سے 29 سال قبل فلم کے ایک سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا تعلق کبھی نہیں ٹوٹا اور وہ مسلسل ان کے بہت اچھے دوست چلے آ رہے ہیں۔ الزبتھ نے کہا کہ وہ گرانٹ سے ہر روز بات کرتی ہیں اور وہ ان کے بہترین معاون اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

مزید :

کلچر -