تاپسی پنو فلم ’’جودوا ٹو‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی

تاپسی پنو فلم ’’جودوا ٹو‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی
 تاپسی پنو فلم ’’جودوا ٹو‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے فلم ’’جودوا ٹو‘‘ کی عکسبندی سے قبل سلمان خان سے ملاقات کی امید ظاہر کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو سلمان خان کی مشہور فلم ’’جودوا ‘‘ کی سیکوئل کی عکسبندی شروع کرنے والی ہیں۔اس حوالے سے جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ کی سلمان خان سے ملاقات ہوئی تو اداکارہ نے کہا کہ ابھی تک ان کی ملاقات ان سے نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت پر جوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ عکسبندی سے قبل ان سے ان کی ملاقات ہو جائے گی۔واضح رہے کہ فلم ’’جودوا ٹو‘‘ کی ہدایات ڈیوڈ دھون دیں گے جبکہ ورون دھون سلمان خان کے کردار کو نبھائیں گے،فلم میں جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنو بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

B

مزید :

کلچر -