ڈرامہ سیریل ’’لنڈا بازار‘‘کے سیکوئل کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

ڈرامہ سیریل ’’لنڈا بازار‘‘کے سیکوئل کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی تاریخ کی لازوال ڈرامہ سیریل ’’لنڈا بازار‘‘کے سیکوئل کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور میں جاری ہے جس میں وسیم عباس،سمیعہ ممتاز،بابر علی،توقیر ناصر،مہہ جبیں،کاشف محمود،سعدیہ فیصل ۔فریال ظفر،آبی خان،جنید ملہی،ارسلان اور صف بھٹی حصّہ لے رہے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر دلاور ملک نے کہا کہ میں اور خلیل الرحمن قمر 8سال بعد دوبارہ اکٹھے کام کررہے ہیں ہم دونوں’’ سیکوئل آف لنڈا بازار‘‘کے حوالے سے بہت پرجوش اور کامیابی کی تاریخ دہرانے کے لئے پر عزم ہیں۔(sequel of landa bazar)بھی ایک یادگار ڈرامہ سیریل ثابت ہوگی۔رائٹر خلیل ارحمن قمر نے کہا کہ میں نے لاہور کی ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کا عہد کیا ہوا ہے اور یہ ڈرامہ سیریل اس کا آغاز ہے۔

مزید :

کلچر -