شاہدعزیزکی سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

شاہدعزیزکی سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرشاہدعزیزکی ڈرامہ سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع ہوگی ہے جس میں حصہ لینے کے لئے اداکارہ اذیکاڈینئل کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز دیگر فنکاروں کے ہمراہ کام کیا جس میں انعام خان،صبافیصل اوررزکمالی شامل ہیں۔اس سیریل کا آغاز کچھ عرصہ پہلے کیا گیا تھا لیکن باقاعدہ ریکارڈنگ اب کی جارہی ہے ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سیمی راحیل،عفان وحید ،کامران مجاہداور بابرعلی قابل ذکر ہیں۔

مزید :

کلچر -