معروف افسانہ نگار،شاعرو ادیب حسین شاد کی نماز جنازہ ادا

معروف افسانہ نگار،شاعرو ادیب حسین شاد کی نماز جنازہ ادا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف افسانہ نگار ،صداکا ر، اداکار،پنجابی،اردوشاعرو ادیب حسین شاد کی نمازگزشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤن میں جنازہ اداکردی گئی اور ان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حسین شاد کی عمر 80سال تھی وہ عرصہ دراز سے گردوں کے عارضہ میں مبتلاء تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم نے ٹی وی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے اور ریڈیو پاکستان کے لئے ان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ۔ادبی اور ثقافتی حلقوں نے حسین شاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈرامہ نگار حسین شاد کے انتقال پر عطاء الحق قاسمی و دیگر شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔

مزید :

کلچر -