حیاعلی لاہورمیں کام نہ ملنے پرمایوسی کاشکار

حیاعلی لاہورمیں کام نہ ملنے پرمایوسی کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورمیں کام نہ ملنے پر اداکارہ حیاعلی مایوسی کاشکار ،پرانے دوستوں سے رابطے بھی کام نہ آئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حیاعلی گزشتہ دنوں جب ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے لئے لاہور آئیں تو انہوں نے یہاں ماضی کے اپنے کئی دوست پروڈیوسرزاور ڈائریکٹرزسے رابطہ لیکن کسی نے بھی انہیں حوصلہ افزاجواب نہیں دیا۔حیاعلی نے ایک پروڈویوسرسے یہ بھی کہا کہ اس کے پاس فنانسربھی ہے لیکن اس کے باوجودبھی انہیں لاہورکے کسی پروڈیوسرنے کاسٹ نہیں کیا۔
یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ حیاعلی نے ماضی میں بھی لاہورمیں قیام کے دوران کئی فلموں میں ثانوی نوعیت کے کردار کئے لیکن مکمل کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے وہ کراچی منتقل ہوگئیں جہاں ان کی ذاتی فلم بھی زیرتکمیل ہے۔

مزید :

کلچر -