عزیقہ ڈینئل کی سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

عزیقہ ڈینئل کی سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع
 عزیقہ ڈینئل کی سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع

  

لاہو (فلم رپورٹر) ڈائریکٹر شاہدعزیز کی ڈرامہ سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس میں شرکت کے لئے اداکارہ عزیقہ ڈینئل کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز دیگر فنکاروں کے ہمراہ کام کیا جس میں انعام خان اور صبا فیصل شامل ہیں۔اس سیریل کا آغاز کچھ عرصہ پہلے کیا گیا تھا لیکن باقاعدہ ریکارڈنگ اب کی جارہی ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سیمی راحیل،عفان وحید ،کامران مجاہداور بابرعلی قابل ذکر ہیں۔اس سیریل کے پروڈیوسر اوررائٹر آصف حنیف مہر ہیں۔عزیقہ ڈینئل نے بتایا کہ ڈرامے میں میرا کردار کافی مشکل اور منفرد ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔ لاہورمیں پہلی بار کسی ڈرامے میں کام کررہی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں پی ٹی وی لاہور مرکز کی سیریل’’رسمیں‘‘میں بھی کام کررہی ہوں جس کی آؤٹ ڈور ریکارڈنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اب نیا سپیل بھی جلد ہی لاہورمیں شروع ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں کراچی میں کئی سیریلز میں کام کر رہی ہوں جبکہ جلد ہی میرانیا سیریل’’فریب‘‘نجی ٹی وی سے آن ایئر ہوگا۔عزیقہ ڈینئل نے مزید بتایا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کی پیشکش بھی ہوئی ہے تاہم ابھی میری توجہ ٹی وی پر ہی ہے۔

مزید :

کلچر -