فلم میکرشبنم اور ندیم کو دوبارہ کاسٹ کرنے کی کوششوں میں

فلم میکرشبنم اور ندیم کو دوبارہ کاسٹ کرنے کی کوششوں میں

  

لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کے سپرسٹارندیم اورلیجنڈ شبنم کو ایک بار پھربڑی سکرین پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی اور لاہور کے کئی پرانے فلم میکرز دونوں فنکاروں کوایک بار پھر فلموں میں کاسٹ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ شبنم کی پاکستان آمد کے بعد اس مقصد کے لئے بہت سے لوگوں نے ان سے رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے کسی سے فائنل بات نہیں کی ۔ ماضی میں کئی فلمیں بنانے والے پروڈیوسر سعید رضوی نے سب سے پہلے شبنم کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے شبنم کی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش سب سے پہلے میں پوری کروں گا کیونکہ ان دنوں میں جس فلم پر کام کررہا ہوں اس کے ایک اہم کردار ان کی شخصیت کے عین مطابق ہے۔انہوں نے شبنم کے اس بیان کا بھی خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب بھی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔سعید رضوی نے مزیدکہا کہ اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ فلم سازی کی کوشش کی جائے تو یہ بھی ایک اچھا قدم ہوگا۔شبنم چندروز پہلے پاکستان آئی تھیں جہاں انہوں نے کراچی میں ہونے والی کئی تقاریب میں شرکت کی جبکہ کراچی میں ہی ان کی ملاقات اداکار ندیم سے بھی ہوئی ۔کئی گھنٹے کی اس ملاقات میں دونوں ماضی کو یاد کرتے رہے جبکہ اس موقع پر ندیم نے بھی انہیں فلموں میں کا م کا مشورہ دیا ۔

جس پر انہوں نے پاکستان کی موجودہ انڈسٹری میں کام کرنے لوگوں بارے بھی تفصیل سے بات چیت کی۔

Back to

مزید :

کلچر -