تنقید نے ہمیشہ میرے عزم کو مزید مضبوط کیا،صائمہ

تنقید نے ہمیشہ میرے عزم کو مزید مضبوط کیا،صائمہ
 تنقید نے ہمیشہ میرے عزم کو مزید مضبوط کیا،صائمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکار ہ صائمہ نے کہا ہے کہ جب اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تو میں خود کو ایک مکمل ہیروئن نہیں سمجھتی تھی لیکن میں نے خود کو منوانے کیلئے جومقاصد طے کئے تھے وہ کامیابی سے حاصل کر لئے ہیں۔صائمہ نے کہاہے کہ شروع میں انہیں لگتا تھاکہ وہ اتنی خوبصورت نہیں جتنا کہ ان کو اس کے لئے ہونا چاہیے۔ ان کے لئے شروع کے دن بڑی جدوجہد والے دن تھے کیونکہ وہ خود کو منوانا چاہتی تھیں،اس خیال کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ وہ ایک مکمل ہیروئن کے سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتیں۔انہوں نے کہاکہ باہر سے آنے والی تنقید نے ان کے عزم کو مزید مضبوط کیا کیونکہ انہوں نے تنقید کو چیلنج سمجھا اور اپنی فنی زندگی کے جو مقاصد انہوں نے اس وقت طے کرلئے تھے ان کو بالآخر پالیا اور کامیاب رہیں۔

مزید :

کلچر -