حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی غیر آئینی سرگرمیوں کا نوٹس لے،عبدالرحمن عزیز

حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی غیر آئینی سرگرمیوں کا نوٹس لے،عبدالرحمن عزیز

  

لاہور(وقائع نگار) ختم نبوت امتِ مسلمہ کا اساسی عقیدہ ہے ، قومی اسمبلی پاکستان نے اس بنیا دی عقیدہ سے متصادم عقیدہ رکھنے والو ں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا مگر قادیا نی گروہ نے کبھی اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہیں کیا جو کہ کھلی آئینی بغاوت ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ قادیانیوں نے چناب نگر میں اپنی عدالتیں قائم کر رکھی ہیں ۔ آئین کی رو سے قادیا نی خود کو مسلمان قرار نہیں دے سکتے اور نہ ہی قادیانیت کو اسلام کہہ کر تبلیغ کر سکتے ہیں حکومت پا کستان قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی غیر آئینی سرگرمیوں کا نوٹس لے ۔

ملک پاکستان میں تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور بالخصوص نبی کریم ﷺ کی عزت وناموس کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے مگر وقفے وقفے سے تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺکے حوالہ سے قانون میں ترمیم وتبدیلی لانے کا اظہار واعلان سامنے آتا رہتا ہے ۔ حکومتی حلقوں کی طرف سے مجموعہ تعزیراتِ پا کستان کی دفعہ 295-Cکے قانون میں ترمیم یا مقدمہ کے اندراج کے طریقہ کار میں تبدیلی اور سزامیں کمی کا اعلان بھی سننے میں آتا رہتا ہے جس سے مسلمانانِ پا کستان میں شدید طور پر اضطراب پیدا ہو جا تا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 295-C کے قانون کے خلاف سرگرمیوں کا نو ٹس لیا جا ئے اور اس قانون کے تحفظ کا واضح اعلان کیا جا ئے ۔ قادیانی گروہ کو تعلیمی ادارے واپس کر نے کی پا لیسی ملک کی نظریاتی اساس اور عوامی جذبات کے منافی ہے حکومت اپنے اس طرزِ عمل پر نظر ثانی کر ے اوراسٹیبلشمنٹ میں مو جود قادیا نی نواز عناصر کی حوصلہ شکنی کی جا ئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مردم شماری کے فارم میں قادیانیوں کا الگ خانہ بنا ئے تا کہ کوئی قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر کے مردم شماری میں بطور مسلم حصہ نہ لے سکے گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف حصوں میں ہو نے والی دہشت گردانہ کار وائیوں کی شدید ترین مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزادی جا ئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -