نیپالی سفیر اور قونصلیٹ جنرل ایران کی لارڈ میئر کے ساتھ ملاقات

نیپالی سفیر اور قونصلیٹ جنرل ایران کی لارڈ میئر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید سے نیپال کی پاکستان میں تعینات سفیر سیوا ادکاری نے آج ٹاؤن ہال میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر ز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور اور نیپال سفارت خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ٹاؤن ہال آمد پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے ان کو خوش آمدید کہا۔بعد ازاں میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید اور نیپالی سفیر سیواادکاری کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حوالے سے بات چیت کی اور لاہور شہر کے بارے میں ان کو بتایا ۔نیپالی سفیر سیواادکاری نے میئر لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ایک خوبصورت شہر ہے اور شہر میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔دریں اثناء مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاویدسے ایرانی قونصلیٹ جنرل بنی اسدی نے ٹاؤن ہال میں ملاقات کی ۔ٹاؤن ہال آمد پر مئیر لاہور نے ایرانی قونصلیٹ جنرل بنی اسدی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر میئر لاہور اور ایرانی قونصلیٹ جنرل کے درمیان مشترکہ مفادات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ایرانی قونصلیٹ جنرل نے میئرلاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کو میئر لاہور منتخب ہونے پر مبارکبار پیش کی۔ملاقات کے اختتام پر میئر لاہور نے ایرانی قونصلیٹ جنرل کو شیلڈ اور لاہور شہر کی تاریخ سے متعلق کتاب پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -