منشیات کے خلافپالیسی کو تبدیل کرنا ہو گا،سردار عتیق احمد خان

منشیات کے خلافپالیسی کو تبدیل کرنا ہو گا،سردار عتیق احمد خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کے خلاف ہماری پالیسی میں تبدیلی ضروری ہے نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں کسی کو ہر گز اجازت نہیں ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت نشہ کا عادی بنائے یہ بات انہوں نے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین سے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سردار عتیق نے سید ذوالفقار حسین سے ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور دلی دکھ کا اظہار بھی کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں خصوصا طالب علموں میں منشیات کو متعارف کروایا جارہا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے اس گھناؤننے عمل کو روکیں۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے منشیات کے خلاف اب تک کئے جانے والے اقدامات اور مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -