پیداواری لاگت کم ہونے کے باوجود عوام سستی بجلی سے محروم ہیں،نوشین

پیداواری لاگت کم ہونے کے باوجود عوام سستی بجلی سے محروم ہیں،نوشین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت کم ہونے کے باوجود صارفین 1روپے تا 3روپے فی یونٹ سستی بجلی کے ریلیف سے محروم ہیں ۔اور عوام کو 103ارب روپے جبکہ بجلی چوری،لاسزاور وصولیوں کی مد میں 125ارب روپے ریلیف ملنا تھا ۔

لیکن حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث تقسیم کار کمپنیاں عوام سے ہر ماہ 17ارب روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت 300ارب روپے کے گردشی قرضہ کی ادائیگی کیلئے عوام کوٹیرف میں ریلیف نہیں دینا چاہتی۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -