پنجاب میں بلاامتیاز آپریشن ہوا تو بڑے پردہ نشین سامنے آئیں گے،ذوالفقار پپن

پنجاب میں بلاامتیاز آپریشن ہوا تو بڑے پردہ نشین سامنے آئیں گے،ذوالفقار پپن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پنجاب میں اپریشن بلا امتیا زہوا تو بڑے بڑے پردہ نشین منظر عام پر آئیں گے مگر سندھ کی طرح پنجاب میں بھی رینجرز کو اختیارات دینے کا معاملہ لٹکایا جاسکتا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں یوتھ ونگ کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ہے ،چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ حکمران پارٹی کی کارکردگی اشتہاری بینروں کی حد تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر ن لیگ کی کارکردگی سٖفر بٹا صفر ہے ،خادم اعلیٰ پنجاب نے اپنے اقتدار کے 10 سال نیرو بادشاہ کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے نام کی بانسری بجاتے ہوئے گزار دیئے ہیں جبکہ دہشت گرد وزیرستان سے نکل کر پنجاب کے اضلاع میں پھیل چکے ہیں دہشت گردی کا یہ ناسور شریف برادران کی نااہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے پھیلا ہے ، پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی گلی ،محلوں میں پھیلا ہوا دہشت گردی کا یہ زہر بے رحمانہ اور بلا امتیاز اپریشن سے ہی ممکن ہے ،