مزارات اولیاء رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں،پروفیسر لیاقت صدیقی
لاہور(وقائع نگار)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ مزارت اولیاء انسانیت کیلئے رشد وہدایت کاسرچشمہ اورعلم وحکمت کامراکز ہیں۔خانقاہوں پرخون کی ہولی کھیلنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔
فرقہ واریت پھیلانے ودہشت گردی کرنے والے اسلام ،پاکستان کے دشمن اوراستعمار کے ایجنٹ ہیں،بم دھماکے کرنے وا لے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دہشت گردوں کے خلاف بلاامیتاز رنگ ومسلک کارروائی کی جائے اورآپریشن کادائرہ کار پورے ملک میں وسیع کیا جائے۔ان خیالات کاظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی پاکستان کیلئے ناسوربن چکی ہے۔پوری قوم امن کے قیام کیلئے پاک ا فواج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے پوری قوم کوسوگوار کردیا ہے ۔