سی پیک منصوبوں اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی ہر فعال بنائنگے

سی پیک منصوبوں اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی ہر فعال بنائنگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں اور غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کوہر صورت مزید فعال بنایا جائیگا، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانا سیکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پنجاب میں رینجر کی مدد لینا خوش آئند ہے،یہ ملکی سلامتی کے وسیع تر مفاد کی خاطر فیصلہ کیا گیا ہے،اب دہشتگروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلافبے رحمانہ آپریشن ہوگا،نہ ہی سہولت کاروں کو پناہ دینے والوں کو چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ، عامر خان، چوہدری جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،تنویر ضیاء بٹ،میاں محمد اقبال،سمیر اامجدسمیت دیگر بھی موجود تھے۔