پنجاب حکومت نے فوج کے دباؤ پر رینجرز بلانے کا فیصلہ کیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے فوج کے دباؤ پر پنجاب میں رینجرز بلانے کا فیصلہ کیا ہے ،کیا پنجاب حکومت رینجرزکو صوبے میں پولیسنگ اختیارات نہیں دیگی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، پنجاب کے حکمرانوں نے ساڑھے تین سالوں سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں ہونے دیا، پنجاب میں امن وامان کی صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے