شیخ زاید کے15سینئر میڈیکل آفیسرز کی گریڈ19میں ترقی

شیخ زاید کے15سینئر میڈیکل آفیسرز کی گریڈ19میں ترقی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ، چیئرمین اینڈ ڈین ، شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کی سربراہی میں عرصہ دراز سے ترقی کا انتظار کرنے والے گریڈ18 کے 15 سینئر میڈیکل آفیسرز کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن اینڈ سیلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بطور ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ز گریڈ 19 میں ترقی دے کراحکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔گریڈ 19 میں ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر ریاض الرحمن، ڈاکٹر سید وقار حسن شاہ، ڈاکٹر نفیسہ فاطمہ، ڈاکٹر منور حسین شاہ، ڈاکٹر محمد حسین بلغاری، ڈاکٹر محمد عابد، ڈاکٹر ثمینہ روحی ناز،ڈاکٹر عامر بے، ڈاکٹر میجر (ر) محمد شاہد نعیم، ڈاکٹر رخسانہ عمران، ڈاکٹر حسیب عالم، ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر امِِ بلقیس، ڈاکٹر ذوالفقار صدیق اور ڈاکٹر نگہت ثاقب شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -