غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈزنی لینڈ تھیم پارک کی سائٹ کا معائنہ کیا

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ڈزنی لینڈ تھیم پارک کی سائٹ کا معائنہ کیا

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے) غیر ملکی سرمایہ کاروں نے لاہور کے نزدیک ایک بہت بڑا ڈزنی لینڈ تھیم پارک بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔یہ منصوبہ یونان اور عمان سے تعلق رکھنے والے ایک سرمایہ کار گروپ نے بنایا ہے ،جس کے لئے پراجیکٹ میں دلچسپی رکھنے والے انوسٹمنٹ گروپ کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور عبداللہ خرم نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ رانا شکیل احمد کے ہمراہ ڈزنی لینڈ تھیم پارک کے لئے جگہ کا دورہ کیا ،اس سے پہلے بھی دوغیر ملکی کمپنیوں نے پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا ،جن میں ایک چینی کمپنی اور ایک فارن انوسٹمنٹ شامل تھیں۔ اس موقع پر عبداللہ خرم نیازی کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ تھیم پارک پر 32 ارب روپے تک کی لاگت آئے گی۔ حکومت پنجاب تھیم پارک کیلئے موٹروے کے علاوہ کشادہ راستے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں فائیو سٹار ہوٹل، کاروباری اور شاپنگ مراکز، واٹر ایکوریم، سٹیٹ آف آرٹ رائیڈز اور رولر کوسٹر جیسی تفریح فراہم کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -