پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن خوش آئند ہے،جاوید اقبال
لاہور ( پ ر) چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے سپہ سالار آرمی چیف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے شروع کئے گئے ملکی مفاد میں اقدامات کو مکمل کرنے کے عزم پر عمل پیرا پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جاوید اقبال بٹ نے پنجاب میں دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پنجاب میں سخت آپریشن فوری شروع کرنیکی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور انشاء اللہ سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاکستان سے دہشت گردی، لوٹ مار، کرپشن، لاقانونیت، ناانصافی کو ختم کرنے کے عزم کو انشاء اللہ جنرل قمر جاوید ہی پورا کریں گے اس موقع پر محمد عمران، خالد پرویز، رحمت رحمانی، محمد امجد، امانت علی بھٹی، ماجد جاوید بٹ، شیح سرور، حاجی محمد امین، ڈی جے بٹ، فرحان سمیع، قمر عباس، پرویز اقبال بٹ، اظہر بھٹی۔