شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا تیسرا سالانہ سپورٹس فیسٹیول ختم

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا تیسرا سالانہ سپورٹس فیسٹیول ختم

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کے نرسنگ ڈویژن کا تیسرا سالانہ" سپورٹس فیسٹیول "گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جبکہ گزشتہ روز کھیلوں کے فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور آخر میں ان کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ڈیپارٹمنٹس کو ٹرافیز بھی دی گئیں۔اس فیسٹیول میں بیڈمنٹن اور کرکٹ کے علاوہ رسہ کشی اور چاٹی ریس سمیت کئی کھیل شامل تھے۔ہسپتال کے کیمو تھراپی ڈیپارٹمنٹ نے مردوں کے بیڈمنٹن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلے میں آپریشن رومز (OR)ڈیپارٹمنٹ نے وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔اسی طرح کرکٹ میں آئی پی ڈیIII (IPD-III)ڈیپارٹمنٹ نے فائنل مقابلے میں کیموتھراپی ڈپارٹمنٹ کو شکست دے کر ٹرافی جیتی۔ آخر میں ہسپتال کے نرسنگ ڈویژن کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ریحانہ الٰہی نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور ڈیپارٹمنٹس کو ٹرافیز دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -