پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،راجہ شوکت

پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،راجہ شوکت

  

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ شفافیت ، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے ۔ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن)کا نصب العین ہے اورمنتخب نمائندے عوام کے مسائل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں اراضی کی ملکیت کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل کردیا ہے ۔عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے۔

۔ شفافیت کے ساتھ یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کے تحت پنجاب کی تمام تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ اراضی کے سروس سینٹرز مکمل ہوچکے ہیں ۔پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا انقلابی منصوبہ مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے سے صوبے میں پٹوار کلچر سے لوگوں کو نجات ملے گی۔ حکومت کے اس تاریخی اقدام سے اراضی کی غلط رجسٹریوں،کرپشن،دھوکہ دہی اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ لینڈ ریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کا تاریخ ساز اقدام ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -