حالیہ دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،حاجی محمد ارشاد

حالیہ دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،حاجی محمد ارشاد

  

لاہور( خبرنگار) ایپکا پنجاب کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ ایپکا ملک بھر میں ہونے والے حالیہ خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ حکومت کو دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ایپکا کے عہدیدار لالہ محمد اسلم، چودھری ابوھریرہ، میاں ریاض مصطفےٰ اور محمد یونس بھٹی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ حاجی محمد ارشاد نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابقچیف سیکرٹری پنجاب وعدے کے مطابق ایپکا کے تسلیم شدہ مطالبات کا جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور اس دہشت گردی کے ماحول میں سرکاری ملازمین کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اور لاکھوں ملازمین کی دعائیں لی جائیں۔ورنہ امیتازی سلوک اور وعدہ خلافیوں کے خلاف چیف سیکرٹری آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -