قائد اعظمؒ کی اہلیہ مریم جناح کی یاد میں خصوصی نشست آج ہو گی

قائد اعظمؒ کی اہلیہ مریم جناح کی یاد میں خصوصی نشست آج ہو گی

  

لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ساڑھے دس بجے صبح قائداعظمؒ کی اہلیہ محترمہ مریم جناح کی یاد میں ایک خصوصی نشست ہو گی ۔

جس کی صدارت بیگم ثریا کے ایچ خورشید کریں گی جبکہ مقررین میں بیگم مہناز رفیع، بیگم صفیہ اسحاق اور ڈاکٹر راشدہ قریشی شامل ہیں۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ 20فروری محترمہ مریم جناح کا یوم ولادت بھی ہے اور یوم وفات بھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -