طاقتور اور کمزور کا بلا امتیاز احتساب ناگزیر ہے،غلام رسول اویسی

طاقتور اور کمزور کا بلا امتیاز احتساب ناگزیر ہے،غلام رسول اویسی

  

لاہور(پ ر)مرکزی امیر تحریک اُویسیہ پاکستان ،پیرغلام رسول اُویسی اور مرکزی سینئر نائب امیر ، سید عرفان احمد نے کہاکہ طاقتور و کمزور کا بلا امتیاز احتساب،عدل وانصاف کی فراہمی اوروسائل کی درست تقسیم امن کی بنیاد اور انسانی معاشرے کی اکائیوں کو جوڑے رکھنے کیلئے انتہائی لازم ہے،ادائیگی فرائض کے ذریعے دوسروں کے حقوق اُن کے طلب کرنے سے قبل ہی حاصل ہوجاتے ہیں ،کسی معاشرے کی کامیابی یاناکامی کادارومدارقوانین اوراُن پرعمل پیراہونے میں ہوتاہے،درست قوانین پرعمل پیراہونے والے معاشرے کامیاب جبکہ باطل قوانین پرعمل پیرا معاشرے ہمیشہ بدامنی کی دلدل میں پھنسے رہتے ہیں۔

قابل عمل درست قوانین وہی ہوسکتے ہیں جوتمام شعبہ زندگی میں مددگارہوں تمام انسانوں کوبلاامتیاز بنیادی حقوق کی فراہمی ممکن بنائیں،جوسب کے عزت،جان ومال کاتحفظ یقینی بناسکیں ،جواقلیتوں کوساتھ لے کرچلیں اوراُن کومذہب ،فرقے ،قبیلے اوررنگ ونسل کی تفریق کیے بغیرآزاداورخودمختارندگی گزارنے میں مددگارہوں۔ماضی وحال کے درست حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ترتحقیقات ،مطالعہ اورتلاش کے بعد دنیامذہب اسلام کے مرتب کردہ قوانین کودرست،قابل عمل اورانسانی حقوق کے پاسبان تسلیم کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے(مفہوم)’اور ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں اورزمانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے‘ آنحضورﷺ کا مشن کسی ایک شعبہ زندگی کی اصلاح تک محدود نہیں بلکہ احکامات الٰہی کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں کی تطہیر و تعمیر کرنا ہے،

Back to Co

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -