کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی ’’ہاں ‘‘ پاکستان سپر لیگ فائنل لاہور میں ہی ہو گا ، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور چاروں وزرائے اعلٰی کو میچ دیکھنے کی دعوت

کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کی ’’ہاں ‘‘ پاکستان سپر لیگ فائنل لاہور میں ہی ہو گا ...

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا فائنل پانچ مارچ کو لاہور میں ہی ہوگا ۔ پی ایس ایل انتظامیہ اور پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کے مالکان کے مابین فائنل کو لاہور میں منعقد کروانے کے بارے میں اتفاق ہوگیا ۔پی ایس ایل میں حصہ لینے والی پانچوں کرکٹ ٹیموں کے مالکان نے اس سلسلہ میں پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کو اپنی رضامندی سے اگاہ کردیا ۔ پی سی بی کی میڈیا ریلیز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ اور اس کی فرنچائز ٹیموں کے مالکان کے مابین اعلی سطح کا ایک اجلاس دبئی میں منعقد ہوگا اجلاس میں پی ایس ایل کے متعلقہ ایڈمنسٹریٹو اور ایونٹس کے معاملات زیر بحث آئے اور پی ایس ایل کے فائنل کو لاہور میں منعقد کروانے کے بارے میں تمام فرنچائز نے یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا جس کے بعد پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو لاہور میں ہی منعقدکروانے کا اعلان کردیا ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف پہلا قدم ہوگا اور پھر دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ۔انہوں نے کہاکہ فرنچائز ٹیموں کے مالکان کی طرف سے پی ایس ایل کے فائنل کو لاہور میں منعقد کروانے کے فیصلہ کی حمایت اور یک جہتی نے پی ایس ایل مینجمنٹ اور پاکستانی تماشائیوں کے دل جیت لیئے ہیں ۔لاہور میں فائنل کے انعقاد سے پاکستانی تماشائی اپنی ہوم گراؤنڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو کھیلے دیکھیں گے اور یہ فائنل کافی تفریح کا موقع فراہم کرے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز ٹیموں کے مالکان کے اجلاس میں اس بات پر تھی اتفاق کیا گیا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان نہیں آتے تو پھر بھی فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہوگا اور اس سے فرنچائز مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلا دیش سمیت 50 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان آنے پر رضا مند ہیں جبکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کوچز بھی پی ایس ایل فائنل کے لئے لاہور آنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان آنے والے ہر غیر ملکی کھلاڑی کو 10 ہزار ڈالر اضافی دیئے جائیں گے جبکہ انہیں وی وی آئی پی سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔پیر کو ہونے والے اجلاس میں تمام پانچوں فرنچائزز مالکان نے فائنل کے پاکستان میں انعقاد کی حمایت کی اور یہ کہا ہے کہ اس وقت قومی یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں یہ فائنل لاہور میں ہی کرایا جائے۔پیر کو ہونے والے اجلاس میں تمام پانچوں فرنچائزز مالکان نے فائنل کے پاکستان میں انعقاد کی حمایت کی اور یہ کہا ہے کہ اس وقت قومی یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں یہ فائنل لاہور میں ہی کرایا جائے۔دوسری جانب کرکٹرز کی ایسوسی ایشنز کی فیڈریشن فیکا نے ایک بار پھر لاہور میں فائنل کے انعقاد کو سکیورٹی کا خطرہ قرار دے دیا ہے۔فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی آئرش نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں سکیورٹی کا خطرہ موجود ہے اور فیکا نے اس ضمن میں تمام کرکٹرز کو 'ہائی سکیورٹی رسک' سے آگاہ کر دیا ہے اب یہ ان کرکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ لاہور جانے کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔فیکا نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز پر بھی ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی کرکٹرز لاہور کا سفر اختیار کرنے سے گریز کریں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس رپورٹ کو یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ یہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے فیصلے پر پاکستانی تماشائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو پی سی بی کا دلیرانہ فیصلہ قرار دیا ہے ۔

فائنل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کئی غیر ملکی کھلاڑی لاہور آنے کیلئے تیار ہیں تاہم رضامندہونے والے کئی کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق پشاور زلمی کے زیادہ ترکھلاڑی لاہور آنے کیلئے تیار ہیں جبکہ انگلینڈ کے باولر کرس جورڈن اور ڈیرین سیمی نے بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں فائنل میچ کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دس ہزار ڈالر اضافی دینے کافیصلہ کیاگیاہے تاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جاسکے۔لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے ،داولت زدران ،ناو روز مینگل ،کوشال مینڈس ،سٹیوین ٹیلر ،اویش شاہ ،سلیمان بین ،اشعر زیدی ،برینڈن ٹیلر تیار ہیں۔دوسری طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی ہے۔شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ’’پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم وزیراعظم، چیف آف آرمی سٹاف اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو فائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ‘‘

مزید :

صفحہ اول -