فائنل کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد

فائنل کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کیلئے سیکیورٹی کی تمام ذمہ داری پاک فوج کے سپرد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے سیکیورٹی پاک فوج کے سپردکر دی گئی ہے،پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو پریذیڈینشیل سیکیورٹی دی جائے گی،ہوٹل سے سٹیڈیم تک جانے والے راستے پر سخت ترین سیکیورٹی ہو گی اور اس روٹ کر عام ٹریفک کیلئے بند کر دیاجائے گا جبکہ راست میں آنے والی تمام اہم عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گے۔جبکہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -