کراچی کنگز کے مالک کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

کراچی کنگز کے مالک کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

  

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا فائنل 5 مارچ کو ہر صورت لاہور میں کرائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کنگز فرنچائز کے مالک سلمان اقبال اس پر راضی نہیں تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز کے مالکان کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر 4 فرنچائزز نے فائنل میچ لاہور میں کرانے پر رضامندی ظاہر کی تاہم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 50 ہزار لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر لاہور میں فائنل کرایا جا رہا ہے، کیا یہ درست ہو گا اور کیا آرمی چیف اور نواز شریف سٹیڈیم آئیں گے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مضبوط عزم اور دیگر فرنچائزز مالکان کی رضامندی کے سامنے کراچی کنگز کے مالک کو بھی ہتھیار ڈالنا پڑ گئے اور بالآخر انہوں نے بھی رضامندی ظاہر کر دی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -