پاکستان سپر لیگ نے گوروں کو بھی اردو بولنے پر مجبور کر دیا

پاکستان سپر لیگ نے گوروں کو بھی اردو بولنے پر مجبور کر دیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ ٹو نے غیر ملکی کمنٹیٹرز کو اردوسیکھنے اور بولنے پر مجبور کر دیا۔اس کوشش میں سابق قومی کرکٹر و قومی کمنٹیٹررمیض راجہ غیر ملکی کمنٹیٹرزکی بہت مدد کرتے اور ان کو اردو کے نئے نئے الفاظ سکھاتے اور ان الفاظ کے معنی انگلش میں بتاتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے جاری مقابلوں میں برطانوی کمنٹیٹرایلن ویلکنزرمیز راجہ کی موجودگی میں اکثر انگلش میں کمنٹری کرتے ہوئے اردو کے کچھ الفاظ استعمال کرتے ہوئے میچ کی کمنٹری سننے والوں کو اپنے انگریزی سٹائل میں اردو الفاظ بول کر ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ پی ایس ایل کے مقابلوں کا الطف اٹھانے کے لیے شائقین میں گھل مل جاتے ہیں اور کبھی چوکوں چھکوں پر شائقین کے ہمراہ جھومتے نظر آتے ہیں۔ جس سے پاکستان سپر لیگ میچوں کو دیکھنے اور سننے والے دونوں ہی چوکوں چھکوں کے ساتھ ساتھ کمنٹیٹرز کی بات سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -