محمد نبی اور راشد خان آئی پی ایل کا حصہ بننے والے پہلے ایسوسی ایٹ پلیئرز بن گئے
بنگلور (نیٹ نیوز) افغانستان کے محمد نبی اور راشد خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے ہالینڈ کے رائن ٹین ڈز کاٹے کے بعد پہلے ایسوسی ایٹ پلیئرز بن گئے، دونوں کو سن رائزرز حیدر آباد نے خریدا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنگلور میں آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے ہونے والی بولی میں سن رائزرز حیدر آباد نے افغانستان کے 18 سالہ لیگ سپنر راشد خان کی خدمات چار کروڑ روپے کے عوض حاصل کیں جبکہ آل راؤنڈر محمد نبی کو تیس لاکھ روپے کے عوض خریدا۔