پاکستان اور جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فرسٹ نیشنل کراٹے کورس کا انعقاد

پاکستان اور جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فرسٹ نیشنل کراٹے کورس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان اور جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب کے زیراہتمام فرسٹ نیشنل کراٹے کورس منعقد کیا گیا جس کی قیادت Sensei Shina Katsutoshi اور ذوالفقار ڈپٹی چیف جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان اور ٹیکنیکل ایڈوائزر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان شفیق مارلو اور دلاور چیف ریفری جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان نے کی۔ اس کیمپ کے چیف آرگنائزر مزمل احمد رانا چیئرمین و چیف انسٹرکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب تھے۔ اس کیمپ میں پاکستان سے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ممبرز اور آفیشلز نے بھرپور شرکت کی۔ اس کیمپ کا آغاز 18 تا 20 تک رہا اس کے آغاز میں تازو کومتے وکیہون کی تربیت دی گئی جو کہ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن رولز کے عین مطابق تھی اس کے ساتھ ساتھ جے کے اے ریفری ججز کی بھی تربیت دی گئی۔ اس تربیتی کیمپ میں پاکستان پولیس سے بھی جے کے اے ممبرز نے شرکت کی اور ان کی جے کے اے تربیت کو سراہا گیا۔ Sensei Shina نے پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹر فاروق آباد کا بھی دورہ کیا جہاں پر پولیس کو دی جانے والی جے کے اے کی ٹریننگ کو دیکھا جس کی کوچنگ مزمل احمد رانا کرواتے ہیں۔ اس کے بعد ان کو آخر لاہور میں ایک ڈنر دیا گیا جس میں جے کے اے پاکستان کے چیف ذوالفقار، شفیق ہارتو، دلارو، ممتاز، ایس پی پولیس محمد عثمان، محمود الرحمان، زاہد حسین، مدثر بٹ، محمد انور، عقیل احمد جمیل، محب الرحمان، چودھری نثار احمد کھٹانہ، محمد معیز، محمد عمر محمود نے شرکت کی۔