پاکستان سپر لیگ میں آج اور کل آرام کا دن

پاکستان سپر لیگ میں آج اور کل آرام کا دن

  

دبئی (نیٹ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ایس ایل لیگ میں (آج) منگل اور (کل) بدھ کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا دو دن آرام کے کے بعد 23 فرروی کو ایک میچ دبئی کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور ایونٹ میں آئندہ دو دن آرام کے بعد 23 فروری کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 5 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -