پنجاب میں 39اہم مقامات کی نشاندہی ،جلد آپریشن متوقع
لاہور (خبرنگار) پنجاب کے 39اہم مقامات کی نشاندہی ہو چکی، معاملات کو انتہائی خفیہ رکھتے ہوئے جلد ہی آپریشن کئے جائیں گے، حساس اداروں کی جانب سے فہرستیں مرتب کر لی گئیں۔ سہولت کاروں، فنڈنگ کرنیوالوں اور این جی اوز، مدارس کے ذریعے فرقہ واریت،خطرناک جرائم پیشہ عناصرو دیگر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمدکیلئے سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس آج سول سیکرٹریٹ میں ہو گا، جس میں صوبائی وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ و دیگر اداروں کے اہم افسر شرکت کریں گے۔ پنجاب اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ 6کالعدم تنظیموں نے نام بدل کر 9تنظیمیں بنارکھی ہیں، جن کو فنڈنگ روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ بعض کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔
39مقامات
