ٹرمپ کا تارکین وطن پر پابندی کے حوالے سے نیا حکم نامہ پہلے سے نرم ہو گا

ٹرمپ کا تارکین وطن پر پابندی کے حوالے سے نیا حکم نامہ پہلے سے نرم ہو گا

  

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن پر پابندی کے حوالے سے نیاحکم نامہ جلد جاری کرنے والے ہیں ۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ نیا حکم نامہ پہلے سے قدرے نرم ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق اگرچہ سات اسلامی ممالک ایران عراق،شام، یمن،صومالیہ، سوڈان اور لیبیا سے آنے والے تارکین وطن کے حوالے سے پابندیاں تو رہینگی تاہم ایسے لوگ جن کے پاس پہلے ہی سے امریکی ویزا موجود ہے، گرین کارڈ ہولڈرز اور دوہری شہریت رکھنے والوں کو ان پابندیوں سے مستثنی رکھا جائیگا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ٹرمپ کے حکمنامہ میں باقی چیزیں اسی طرح سے ہیں ۔انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ عدالتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کا حکمنامہ ہولڈ رکھنے کے بعد نظر ثانی شدہ حکمنامہ کا مسودہ تیار کیا گیا ہے ۔اس نئے حکمنامہ میں حکام کو شامی مہاجرین کی ویزا درخواستوں کو مسترد کرنے اور سنگل آؤٹ کرنے کے حوالے سے کوئی خاص ہدایات نہیں دی گئیں ، وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کہ ابھی اس کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اور جلد ہی یہ پیش کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -