کرس گیل اور سنگا کارا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا

کرس گیل اور سنگا کارا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا
 کرس گیل اور سنگا کارا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا ہے تاہم ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرس گیل اور سنگاکارا اور کرس گیل نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے 22 فروری کو ڈرافٹ کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب نئی ڈرافٹنگ فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہونے کے بعد ہو گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے اس وقت ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ 54 کرکٹرز کی فہرست تیار کی ہے جو پاکستان آنے کو تیار ہیں، ان کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ، زمبابوے، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے اس وقت ٹورنامنٹ کھیل رہے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رضامندی جان نے اور انہیں منانے کا معاملہ فرنچائزز کے سپرد کر دیا ہے تاہم انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی کرس گیل اور سری لنکن کرکٹر سنگاکارا نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -