ڈوپنگ پابندی کے بعدروسی کھلاڑی 26 اپریل سے دوبارہ ٹینس کورٹس پرنظر آئے گی

ڈوپنگ پابندی کے بعدروسی کھلاڑی 26 اپریل سے دوبارہ ٹینس کورٹس پرنظر آئے گی
 ڈوپنگ پابندی کے بعدروسی کھلاڑی 26 اپریل سے دوبارہ ٹینس کورٹس پرنظر آئے گی

  

ماسکو (نیٹ نیوز) روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا ڈوپنگ پابندی ختم ہونے میں تقریباً دو ماہ باقی رہ گئے ماریا شراپووا اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گی۔ رشین سٹار 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔ مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر 2 برس کی پابندی عائد کی تھی تاہم بعد ازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی نو ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی، ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام ہو گی اور وہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی۔

، 29 سالہ سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاؤں گی، واضح رہے کہ انہوں نے 2012 سے 2014 تک لگاتار تین بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -