کھیلیں خواتین کو با اختیار بنانے کا ذریعہ ہے، دیپا ملک

کھیلیں خواتین کو با اختیار بنانے کا ذریعہ ہے، دیپا ملک

  

چندی گڑھ(صباح نیوز)ریو اولمپکس کی بھارتی میڈلسٹ دیپا ملک نے کہا کہ لڑکیوں کے تعلق سے لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی آ رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کھیل کود خواتین کو با اختیار بنانے کا ذریعہ ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین مختلف شعبوں بشمول کھیل کود میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور اس سے لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی بھی آ رہی ہے ۔

واضح رہے کہ ریواولمپکس کی بھارتی میڈلسٹ دیپا ملک ہمیشہ لڑکیوں کو بچانے کی مہم کا حصہ رہی ہیں اور اب بھی اس کیلئے کام کر رہی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -