ہٹلر کا فون دو لاکھ 43 ہزار ڈالرمیں فروخت

ہٹلر کا فون دو لاکھ 43 ہزار ڈالرمیں فروخت

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے سابق رہنماء ایڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا اسے 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز میں ایک امریکی نے خرید لیا ہے تاہم خریدار کا نام نہیں ظاہر کیا گیا۔ گزشتہ روز اتوار کو امریکی ریاست میری لینڈ میں اس فون کی بولی لگائی گئی۔ منتظمین نے ابتدائی بولی ایک لاکھ امریکی ڈالر رکھی تھی۔ لال رنگ کے اس فون پر جرمن رہنماء ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے 1945ء میں برآمد ہوا تھا۔ سویت فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون تحفے میں دیا تھا۔ الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے اس فون کو فروخت کیا۔ نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس کا کہنا ہے کہ یہ فون وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم جاری کیا کرتے تھے، اس فون نے جنگ کے دوران بہت سے افراد کی جانیں لیں۔

مزید :

صفحہ اول -