دیوانے کی شکایت لیکر عدالت پہنچ گئیں
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگ دھن کے اتنے پکے ہوتے ہیں کہ بار بار سمجھانے پر بھی اپنے ارادوں سے باز نہیں آتے اور منزل کے حصول کیلئے تگ و دو کرتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دھن کا پکاشخص عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کا بھی دیوانہ ہوچکا ہے جو گزشتہ 2 سال سے ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ کانر او ماہونی ، جمائمہ گولڈ سمتھ کی محبتمیں مکمل طور پر نہ صرف پاگل ہو چکا ہے بلکہ ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ گزشتہ روز جمائمہ گولڈ سمتھ کی شکایت پر کانر کو عدالت میں طلب کیا گیا جہاں اس نے خاتون کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ ’’ جمائمہ تو پگلی ہے جو بات بات پر احتجاج شروع کردیتی ہے‘‘ میں نے اسے صرف ایک بار ہی تنگ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے چونکہ میں آئرلینڈ سے تعلق رکھتا ہوں اس لیے مجھے یہاں برطانیہ میں انصاف فراہم نہیں کیا جائے گا۔فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی ہے