حافظ سعید کیخلاف خواجہ آصف کے بیان پرجماعۃالدعوۃ کا آج احتجاج کا اعلان

حافظ سعید کیخلاف خواجہ آصف کے بیان پرجماعۃالدعوۃ کا آج احتجاج کا اعلان

  

لاہور( سٹی رپورٹر)جماعۃالدعوۃ پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے جرمنی کے میونخ شہر میں حافظ محمد سعید کیخلاف دیے گئے بیان کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔جماعۃالدعوۃ کے مطابق آج صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت اسلام آباد، کراچی، حیدر آباد،ملتان، کوئٹہ، پشاور،مظفر آباد، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سیالکوٹ ودیگر علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس امر کا فیصلہ جماعۃالدعوۃ سیاسی امو رکے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔اس دوران حافظ عبدالرحمن مکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بعض حکومتی وزراء نریندر مودی سرکار کی خوشنودی کیلئے جماعۃالدعوۃ کیخلاف بے بنیاد الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ انڈیا افغانستان کے ذریعہ پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے لیکن خواجہ محمد آصف کو انڈیا کی تخریب کاری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ظلم و بربریت کیخلاف ایک لفظ تک بولنے کی جرأت نہیں ہوئی اور حافظ محمد سعید جیسے محب وطن رہنماؤں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈاکیا جارہا ہے۔

جماعۃالدعوۃ

مزید :

صفحہ اول -