ترکی ،گولن تحریک سے وابستہ مزید 227جج اور پراسیکیوٹرز فارغ

ترکی ،گولن تحریک سے وابستہ مزید 227جج اور پراسیکیوٹرز فارغ

  

انقرہ ( نیٹ نیوز ) ترکی میں گزشتہ سال جولائی کو ہونے والی ناکام بغاوت کے جاری تحقیقات کے نتیجے میں مزید 227ججز اور پراسیکیوٹرز کو فارغ کر دیا گیا ہے ۔اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق عدلیہ میں تطہیر کے عمل میں اب تک مجموعی طور پر چار ہزار ججز کو فارغ کیا جا چکا ہے ۔ترک حکام نے اب تک پولیس،فوج،عدلیہ، پبلک سروس، اور دوسرے محکموں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو گرفتار، فارغ کیا ۔ ان لوگوں پر فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق رکھنے کا الزام تھا۔دوسری جانب ترکی کی فضائیہ نے عراق میں بمباری کر کے 34کردوں کو ہلاک کر دیا ہے

مزید :

صفحہ اول -