انسانی جان کی قیمت بس 3ہزار روپے، مقتول سسکیوں اور آہوں میں سپرد خاک
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )منا واں کے علاقہ میں3ہزار رو پے کی خا طر ڈ کیتی مزاحمت پر قتل ہو نے والے مستر ی کی لا ش کو پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثاکے حوالے کردیا ، بعدازا ں مقتو ل کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، پو لیس تا حا ل ملزموں کا کو ئی سراغ نہ لگا سکی ہے ۔تفصیلات کے مطا بق مناواں کا ر ہا ئشی 60سالہ سید تعظیم جوپیشے سے مستری اور پا نچ بچو ں کا با پ تھا ۔ ایک روز قبل پولیس ٹریننگ سکول کے قریب سید تعظیم کو گھر سے کا م کے لئے جا ر ہا تھا اور اس کی جیب میں 3ہزاررو پے نقد ی تھے جسے ڈا کو ں نے چھین لیا، مزاحمت کر نے پر اسے فائرنگ کر کے شد ید زخمی کردیا اور فرا ر ہو گئے ۔ امدا دی ٹیموں نے زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں ڈااکٹرو ں نے اس کی موت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ، لا ش گھر پہنچنے پر کہرام بر پا ہو گیا ،اس موقع پر ہر انکھ اشک با ر تھی ،بعدازا ں مقتو ل کو سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ مقتو ل کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سید تعظیم کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔پو لیس کے مطابق ملزموں نے سید تعظیم کو چارگولیاں ماری تھیں۔واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جا ر ی ہے اور جلد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔
سپردخاک