طالبعلم نے ٹرمپ کے قافلہ کی گاڑی پر لکڑی کا بلاک پھینک دیا، مقدمہ چلے گا

طالبعلم نے ٹرمپ کے قافلہ کی گاڑی پر لکڑی کا بلاک پھینک دیا، مقدمہ چلے گا

  

فلوریڈا ( نیٹ نیوز ) فلوریڈا میں مڈل سکول کے ایک طالب علم نے ویسٹ پام بیچ کے علاقے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گاڑیوں کے قافلے کے راستے میں لکڑی کا بلاک پھینکنے کا اعتراف کیا ہے ۔ یہ بات مقامی شیرف نے بتا ئی ہے ۔اس لڑکے پر فوجداری مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے ۔حکام کے مطابق یہ محسوس کیا گیا تھا کہ گاڑی کے ساتھ کوئی ٹھوس چیز ٹکرائی ہے ۔ جب دیکھا گیا تو دو ضرب چار انچ کا لکڑی کا بلاک سڑک کنارے سے ملا تھا ۔ یہ قافلہ اس وقت مقامی ائرپورٹ سے پام بیچ میں ٹرمپ کے ما را لاگو ریزارٹ کی جانب جا رہا تھا ۔

مزید :

صفحہ اول -