سپریم کورٹ، عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی بریت اپیل خارج

سپریم کورٹ، عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی بریت اپیل خارج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے حقیقی باپ سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی بریت اپیل خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس سے بڑا فساد فی الارض کیا ہو گا کہ مجرم نے حقیقی باپ سمیت سوتیلی ماں اور بہنوں کو قتل کر دیا۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عظمت کی بریت اپیل پر سماعت کی، مجرم کے وکیل لہراسب خان نے موقف اختیار کیا کہ منڈی بہاؤالدین پولیس نے صالحوں کی درخواست پر حقیقی باپ غلام فیض رسول، سوتیلی ماں شہناز، بہنوں شائستہ اور سعدیہ کو قتل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا۔

اپیل خارج

مزید :

صفحہ آخر -