عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل پر جلد سماعت کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل پر جلد سماعت کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نے مجرم سدھیر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ مجرم کے وکیل نے بنچ کو آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ نے کبڈی کھیلتے ہوئے عبدالروف کو فائرنگ کر قتل کرنے کے الزام میں گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باوجود مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی ۔
جلد سماعت