کرپشن گیس ، ملزمان کی سزا بڑھانے کیخلاف اپیل نمٹا دی ،کیس کی از سر نو سماعت کا حکم

کرپشن گیس ، ملزمان کی سزا بڑھانے کیخلاف اپیل نمٹا دی ،کیس کی از سر نو سماعت ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے 18کروڑ روپے کے کرپشن سکینڈل میں ملوث 14افراد کی سزائیں 2سال سے بڑھا کر10سال کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف اپیلیں نمٹاتے ہوئے کیس از سر نو سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دیا ہے ۔ جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد بخش ، اللہ بخش، کرم مائی، حاجراں بی بی، احمد بخش، شوکت حسین سمیت 14 مجرموں کی اپیل پر سماعت کی، مجرموں کے وکیل محمد شریف بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر محمد بخش سمیت دیگر چودہ مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں ٹرائل کورٹ نے مجرموں کو 2،2سال قید کی سزا سنائی، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی دن میں کارروائی کر کے مجرموں کی سزائیں 10،10سال بڑھا دیں۔بنچ نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 18کروڑ روپے کے کرپشن سکینڈل کے 14مجرموں کی قید کی اپیلوں پر از سر نو سماعت کا حکم دے دیا ہے۔

سزائیں،از سر نو

مزید :

صفحہ آخر -