غلط آپریشن سے ہلاکت، ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی درخواست پر ہیلتھ کیئرکمیشن کو فیصلے کی ہدایت

غلط آپریشن سے ہلاکت، ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی درخواست پر ہیلتھ کیئرکمیشن ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے غلط آپریشن سے ہلاکت پر میو ہسپتال کے ڈاکٹر یونس کے خلاف کارروائی کی درخواست پر ہیلتھ کیئرکمیشن کو دو ہفتوں میں فیصلے کی ہدایت کر دی، جسٹس شاہد وحید نے شمیم زاہد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یونس نے درخواست گزار کے شوہر کو غلط انجکشن لگائے اور بلااجازت دوسرا آپریشن بھی کر ڈالا جس کی وجہ سے مریض جاں بحق ہو گیا۔

مریض جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -